ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف

دبئی : بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے ماضی کی آئی پی ایل پارٹیز میں کوکین کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ 36 سالہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں کولکتہ میں نائٹ رائیڈرز کا میچ دیکھنے گئی، جہاں پر مجھے بعد میں ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا گیا، وہاں تمام معروف کرکٹرز اور بیگمات موجود تھیں، میں پارٹی میں بہت لطف اندوز ہوئی مگر جیسے ہی واش روم گئی تو وہاں کرکٹ سٹارز کی بیویوں کو کوکین استعمال کرتے دیکھ کر حیران رہ گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں مردوں کے واش روم جاتی تو شاید وہاں پر بھی مجھے یہی منظر دیکھنے کوملتا،اسی طرح کی ڈرگ پارٹیز ایک کے بعد ایک کرکے منعقد ہوتی رہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکار کمال راشد خان نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 400 بکیز کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

ضرور پڑھیں   شعیب ملک کو ثانیہ اور بیٹے سے ملنے کی اجازت مل گئی، کتنے ماہ بعد ملیں گے؟ جانیے

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر کمال راشد خان نے کہا کہ ’’بھائی صاحب آج، دنیا بھر سے 400 کے قریب بکیز آئی پی ایل کے میچز بک کرنے کیلیے آئے ہیں، ان مقابلوں کو دیکھنے میں اپنا وقت کیوں ضائع کروں‘‘۔

بعد ازاں انہوں نے اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا ۔یاد رہے کہ کمال راشد خان بھارتی فلم ایکٹر، پروڈیوسر اور رائٹر ہیں،انہوں نے بگ باس 2009ء میں بھی شرکت کی تھی، وہ KRK اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے بڑا بولڈ انداز اختیار کرتے ہیں۔