خیرپورٹامیوالی،پولیس کے رویہ سے بچی کی خودکشی،ڈی پی اونے ایس ایچ اوسمیت متعدد اہلکارتھانہ بند کردیئے

ہاولپور ( ) خیر پور ٹامیوالی کے علاقے میں محنت کش خاندان کی بیٹی کو مبینہ طور پر با اثر خاندان کے اوباش نوجوان نے زبردستی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا شکار طاہرہ بی بی اپنے والد غلام فرید اور دیگر عزیزوں کے ہمراہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے گزشتہ روز گئی تھانہ خیر پور ٹامیوالی گئی مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے مظلوم خاندان کو چوکی گوٹھ شاہ محمد سے رجوع کرنے کا مشورہ دیکر ٹال دیا اورملزم لقمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تو دلبرداشتہ لڑکی نے خود کشی کرلی، مظلوم لڑکی کی خود کشی کی خبر ملنے پر ڈی پی او بہاولپور صہیب اشرف کے حکم پر پولیس تھانہ خیر پور ٹامیوالی نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر368/20بجرم 322ت پ درج کر کے گرفتار کرلیا تاہم اصل واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی ڈی پی او بہاولپور نے بروقت مقدمہ درج نہ کرنے پرایس ایچ او،تفتیشی افسر اور محرر کو معطل کرکے حوالات میں بند کروادیا ہے ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ میں زبردستی زناء حرام کرنے کا جرم ایزاد کرکے تفتیش شروع کردی ہے