چولستان میں شکارپرڈپٹی ڈائریکٹربہاول پورزاہدعلی کا نوٹس

بہاول پور
ایم اقبال انجم
چولستان میں نایاب پرندوں اوربٹیروں کے شکارپر قابوپانے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف بہاول پورڈویثرن زاہدعلی خاں نے سپیشل ویجی لینس ٹیم تشکیل دے دی ہے جو چولستان سمیت ہر جگہ شکاریوں کوپکڑنے کیلئے چھاپے ماریں گی نیشنل پریس کلب پنجاب کی میڈیا ٹیم صدرایم اقبال انجم،اینکرپرسن رفعت انجم اور کیمرہ مین رائے غلام نبی سمیت گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹرزاہدعلی خاں کے آفس میں ملاقات کی تو اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹرنے میڈیاٹیم کوبتایا کہ میری ٹیم نے سیکرٹری وائلڈ لائف کے احکامات کی روشنی میں چھاپہ مار کرٹوبہ گٹھلی والاپرجال لگاکر بٹیروں کا شکارکرنے والے ملزمان گرفتارکرلیے اور ان سے بھاری جرمانہ وصول کیاگیا ہے،جرمانہ ادا کرنے کے بعد بھی وہ لوگ بعض نہ آئے تو پھر ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا ہے،انہوں نے کہاکہ میڈیاہماری آنکھ ناک کان ہیں ہمیں پرندوں کا شکار کرنے والوں کی نشاندہی کریں انشاء اللہ میں انہیں کیفرکردارتک پہنچاونگا،زاہد علی خاں نے مزید کہا کہ اگرپرندوں کے شکار میں میرا عملہ بھی ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کرونگا،انہوں نے کہا کہ میں ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے میں کسی کے دباومیں آنے والا نہ ہوں نہ ہی سفارش کا قائل ہوں ہمیشہ میرٹ پر کام کوترجیح دی ہے،اس موقع پر ان کے مزید بھی محکمہ کے افسران موجود تھے،