نیشنل پارک لال سوہانراتوسیع منصوبہ،عدالت ہائی کورٹ بہاول پور بنچ نے حکم امتناعی جاری کردیا

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے
نیشنل پارک لال سوہانرااراضی توسیع منصوبہ باونڈری ایریا کھٹائی میں پڑگیا،باونڈری تعمیرکے دوران چولستانی باشندوں اورنیشنل پارک انتظامیہ پھڈاگیاچولستانی باشندوں کا شدید احتجاج،لاہورہائی کورٹ بہاول پوربنچ نے متاثرین چولستانی باشندوں کی رٹ پٹیشن پرمحکمہ کوحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہرقسم کی تعمیرات خاردارباڑ جنگلہ لگانے پر تافیصلہ پابندی عائد کردی گئی چولستانی باشندوں نے موقف اختیارکیاتھاکہ ہمارے چولستان میں ٹوبہ جات چراگاہیں اور ہمارے گھرہیں جو نیشنل پارک عملہ ختم کرنا چاہتا ہے ہم چولستان میں سالہاسالوں سے آباد ہیں ہم محکمہ جنگلات چولستان کو اس کی تڑیں بھی ادا کرتے ہیں،ہمارے حقوق غصب کیے جارہے ہیں نیشنل پارک عملہ ہمیں اپنے آباواجداد کے ٹوبہ جات سے بیدخل کرنا چاہتا ہے،عدالت ہائی کورٹ بنچ نے ھکم امتناعی جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کی پیشی 28ستمبرتک ملتوی کردی اوردونوفریقین کو طلب کرلیا،کیس کی پیروی میاں نوازش علی پیرزادہ ایڈوکیٹ نے کی،