فحش حرکات کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ پونم پانڈے نے شادی کرلی

ممبئی : انٹرنیٹ پر فحش حرکات کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ پونم پانڈے نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی۔

اداکارہ پونم پانڈے نے اپنی شادی کی خبر انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنے دولہا کے ساتھ عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ” میں آپ کے ساتھ 7 جنم تک رہنا چاہتی ہوں۔”

پونم پانڈے کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے شوہر نے لکھا ” بالکل مسز بامبے۔” پونم پانڈے اور سیم بامبے کافی عرصے سے ریلیشن شپ میں تھے۔

خیال رہے کہ پونم پانڈے کو اس وقت دنیا بھر میں شہرت ملی تھی جب انہوں نے 2011 کا ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں انڈین کرکٹ ٹیم کیلئے برہنہ رقص پیش کرنے کی پیشکش کی تھی۔ جب انڈین ٹیم یہ ورلڈ کپ جیتی تو پونم پانڈے نے اپنا وعدہ کیا اور خوب خبروں کی زینت بنیں۔ انہوں نے بعد ازاں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 2013 میں ” نشہ” سے ڈیبیو کیا۔

ضرور پڑھیں   سلمیٰ ہائیک کی 53ویں سالگرہ پر وائرل تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

اس کے بعد بھی پونم پانڈے نے چند ایک فلموں میں کام کیا لیکن اب وہ اپنی ویب سائٹ بنا کر اپنے مداحوں کیلئے وہی کام پیسے لے کر کرتی ہیں جو انہوں نے انڈین کرکٹ ٹیم کیلئے مفت میں کیا تھا۔