یزمان کے صحافی پر تیزاب گردی وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی ،مقدمہ درج

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے
یزمان سے میرااخبارکے چیف ایڈیٹرمعروف صحافی اصغر علی جوئیہ پر تیزاب گردی کے واقعہ کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا اور اس کی تفصیلی رپورٹ دی پی او بہاول پور سے طلب کر لی گئی،ادھرپولیس تھا سٹی یزمان نے تیزاب گردی کے متاثر صحافی کی تحریرپرنامعلوم آفراد کے خلاف مقدمہ نمبری 233/20زیردفعات336/Bکے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تفتیشی سب انسپکٹرعلی احمد نے اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے،ادھرمتاثرصحافی اصغرعلی جوئیہ جو اس وقت اسلام آباد ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں انہوں نے فون پر میڈیا کو بتایا کہ میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرونگا میں مقدمہ نامعلوم آفراد کے خلاف درج کرایا ہے جونہی مجھے کنفرم ملزمان ہوئے میں اس دن پولیس کو نامزد ملزمان کردونگا،انہوں نے کہا کہ میں اپنے موٹر سائیکل پر دوائی لینے آرہا تھا کہ بھٹوپارک کے ساتھ ایک موٹرسائیکل پر دونامعلوم آفراد موٹرسائیکل پر آئے جنہوں ے منہ پر ماسک لگا رکھے تھے انہوں نے جلدی سے میرے اوپر تیزاب ڈالا جو میری ٹانگ پر گرا جس کے نتیجہ میں میری ٹانگ شدید متاثر ہوئی اور میں نیچے گڑاملزمان فرار ہوگئے،اصغر علی جوئیہ نے کہا کہ مجھے ملزمان کی تلاش ہے جلد ہی وہ پکڑے جائیں گے،