وفاقی حکومت نے انعام غنی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے

لاہور: وفاقی حکومت نے انعام غنی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا
لاہور: انعام غنی ان دنوں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
لاہور: انعام غنی اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، سی پی او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
لاہور: پی ایم سی نیوز انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے۔
لاہور: انہوں نے 1989میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔
لاہور: ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔
لاہور: کیرئیر کے آغاز میں انعام غنی نے CSAاورنیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔
لاہور: .پی ایم سی نیوز کے مطابق انہوں نے اے ایس پی پیپلزکالونی فیصل آباد،اے ایس پی سٹی فیصل آباد، اے ایس پی نواں کوٹ، لاہور کے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
لاہور: پی ایم سی نیوز انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباداورایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آبادکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے۔
لاہور: انعام غنی نے ڈی پی او ہری پور، ڈی پی او کرک، ڈی پی او صوابی، ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی پی او چارسدہ کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔
لاہور: انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
لاہور: انعام غنی نے یو این مشن موزمبیق، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی امریکہ اور ایمبیسی آف پاکستان کویت میں بھی فرائض سر انجام دئیے۔
لاہور: پی ایم سی نیوز انعام غنی کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے۔