لاہور، چوبرچی میں نجی بینک کی عمارت گر گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2020ء) لاہور کے علاقے چوبرچی میں بارش کی وجہ سے نجی بینک کی عمارت گر گئی،کئی افراد کے ملنے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرچی میں نجی بینک سے ملحقہ عمارت گر گئی۔ملبے تلے دبنے کی وجہ سے کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمارت زمین بوس ہونے کہ وجہ سے مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں ۔ریکسیو ذرائع کے مطابق عمارت گرنے سے 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں میں رات سے جاری موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے 4 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ، بارش کے باعث لاہور کے 130 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ، واسا حکام کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش میں واسا کی ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں جبکہ شہر میں اب تک 135 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے ، بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔

اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب میں مختلف واقعات میں چکوال کے علاقے لکھوال میں 2 مکانات کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں 20 سالہ کائنات، 17 سالہ مہتاب، 10 سالہ عائزہ اور 14 سالہ دارین جاں بحق ہوگئیں، دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چشتیاں میں بھی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا ۔