سنتھیا ڈی رچی کو 15روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد : امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو 15روز میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قیام کیلئے جاری ویزہ کی مدت ختم ہونے پر سنتھیا ڈی رچی کی طرف وزارت داخلہ کو درخواست دی گئی جس میں انہوں نے ویزہ میں توسیع کا کہا تھا تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی کو 15روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک بدر کرنے کے خلاف کیس میں امریکی خاتون کے بیان میں تبدیلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے بزنس ویزہ دینے کی پالیسی طلب کی تھی جبکہ عدالت نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ٹرائل کورٹ کو واپس سننے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ اس سے پہلے اس نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اب وہ کہہ رہی ہے کسی ادارے کے ساتھ مل کر کام نہیں کر رہی ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ 13ستمبر 2017 کو شگاگو سے سنتھیا کو 30 روز کے لیے ویزہ جاری کیا گیا تھا۔ وکیل سر دار لطیف کھوسہ نے کہاکہ آج کی تاریخ میں سنتھیا ڈی رچی کے پاس کوئی ویزہ نہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا باہر دنیا سے کوئی بھی آجائے تو وہ جو مرضی کرتا رہی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کیا سنتھیا موجودہ وزیر اعظم کے خلاف کوئی بیان دے تو وزارت داخلہ کچھ نہیں کرے گی ۔چیف جسٹس نے وزارت داخلہ کے نمائندے سے استفسار کیاکہ یہ آپ نے کیسا آرڈر لکھا ہی بزنس ویزہ کا قانون کیا ہی پڑھ کر بتائیں۔

نمائندہ وزارت داخلہ نے کہاکہ ابھی میرے پاس بک نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وزارت داخلہ نے اپنے عمل سے خود کو ایکسپوز کیا ہے، آپ خود مان ریے ہیں کہ ورک ویزہ وائلیشن آف لا ہے ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ وزارت داخلہ کو قانون کا ہی نہیں پتہ یہ الارمنگ ہے ۔