موٹو جی پی سٹار میگوئل اویلیویرا نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کر لی

لِسبن : موٹو جی پی سٹار میگوئل اویلیویرا نے اپنی سوتیلی بہن سے منگنی کر لی۔ دونوں ایک دوسرے کو 13 سال کی عمر سے ہی جانتے ہیں، 2019ء میں تعلقات ہونے کا اعلان کرنے سے پہلے 11 سال تک ان کے درمیان خفیہ تعلق رہا۔ تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کا عجیب و غریب اور خلافِ فطرت واقعہ پر مبنی خبر ہے جس کے مطابق معروف موٹر جی پی اسٹار نے اپنی ہی سوتیلی بہن سے منگنی کر کے شادی کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ خفیہ تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے میگوئل اویلیویرا کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی سوتیلی بہن کے ساتھ محبت سے پہلے گہری دوستی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک ساتھ جوان ہوئے ہیں۔ اسٹار کا کہنا تھا کہ انہیں ایک وقت میں احساس ہوا کہ ان کا تعلق دوستی سے زیادہ ہے۔

شادی سے متعلق میگوئل اویلیویرا کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال ہی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم درمیان میں ان کا ایک مقابلہ آ گیا جس وجہ سے شادی کی منصوبہ بندی ملتوی کر دی گئی۔ موٹو جی پی اسٹار کے باپ نے اپنے بیٹے اور بیٹی کی منگنی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا ان کی دوسری بیوی سے پیدا ہونے والی ان کی بیٹی کے ساتھ شادی کرے گا۔