یزمان.لاٹاں سنگھارمائنرمیں شگاف،سیکڑوں ایکڑفصلین تباہ کسانوں کا احتجاج

بہاول پور
ایم اقبال انجم سے
تحصیل یزمان کڈوالا،کے نواحی چک نمبر148ڈی بی لاٹاں سنگھارگورنمنٹ گرلزہائی اسکول کے سانے محکمہ انہارکے عملہ کی غفلت اورلاپرواہی کے نتیجہ میں بڑے مائنرمیں شگاف پڑنے سے قریبی زیرکاشت سیکڑوں روپئے کی فصلیں ڈوب گئیں وہاں کے زمینداروں اورکسانوں نے محکمہ انہار کے عملہ کو باربارفون کرکے بلانے پربھی بیلدار،میٹ اور اوورسئیرنہ پہنچے کافی نقصان کے بعد کسانوں نے اپنی مددآپ کے تحت ٹریکٹراورٹرالیوں کے زریعہ مٹی ڈال کر شگاف پرکیامحکمہ انہارکے ناروارویہ کے خلاف کسانوں اورکاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فی الفورنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اس موقع پر وہاں پر ہمارے یزمان کے نمائندہ سجاد جوئیہ کو کسانوں زمینداروں نے بتایا کہ سب انجینئرمہرمختاراورپنسارنویس شکورخود ہی عملہ سے مائنرمیں شگاف ڈلواتے ہیں اوربعد میں پیسے لے کرشگاف پر کراتے ہیں،جن لوگوں کی فصلیں زیرآب آئی ہیں ان میں غلام حیدرچنڑ،چوہدری مقصود احمد،رفیق احمد چنڑ،باباہدائیت اللہ،شاہ محمد چنڑ،غلام محمد چنڑ،اورمحمد نزیر چنڑ متاثرہوئے ہیں متاثرین کو فوری معاوضے کا مطالبہ بھی کیاگیا ہے،