ریا چکروتی کو ڈرگز کون سمگل کرتا تھا؟ سشانت کے دوست کا تہلکہ خیز انکشاف

ممبئی : آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے قریبی دوست سدھارتھ پٹھانی نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو ریا چکروتی کو منشیات پہنچانے والے افراد کے بارے میں اہم معلومات فراہم کردیں۔

سدھارتھ پٹھانی جو کہ سشانت کے ساتھ ہی فلیٹ میں رہتے تھے، انہوں نے سی بی آئی کو بتایا ہے کہ ریا چکروتی براہ راست سمگلرز کے ساتھ رابطے میں نہیں تھیں بلکہ وہ ایسے لوگوں سے ڈرگز لیتی تھیں جن کے بالی ووڈ میں اچھے تعلقات تھے۔

سدھارتھ کے مطابق گووا میں ہوٹلز چلانے والے گورو آریا سے منشیات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئیں۔ سدھارتھ نے کہا کہ ریا چکروتی نیرج، دپیش، سیموئل مرانڈا اور کیشو سے منگوایا کرتی تھیں۔

ضرور پڑھیں   علیزے شاہ 20برس کی ہو گئیں

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے کیس میں سی بی آئی نے جب تحقیقات شروع کیں تو ریا چکروتی کی واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کے حوالے سے معلومات ملی تھیں جس کے بعد بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔