پاکستان کے خلاف بھارت کی گھناﺅنی سازش بے نقاب

اسلام آباد : بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی افغان خفیہ ایجنسی’این ڈی ایس ‘کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف گھناﺅنی سازش بے نقاب ہو گئی ،را اور این ڈی ایس نے کالعدم تنظیموں کوپاکستان کےخلاف متحدکرنے کی کوششیںکی اور اس سلسلے میں کالعدم تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق را اور اینڈ ڈی ایس کا کالعدم تنظیموں کے ساتھ اجلاس 16اگست کو ہوا جس میںکالعدم تنظیم کے نمائندے اکرام اللہ ترابی نے بھی شرکت کی ۔اکرام اللہ ترابی کو13دسمبر 2019کو ایساف نے افغانستان سے گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا تھا جسے کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا ۔

اجلاس میں پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا ۔رااوراین ڈی ایس نے طالبان کالعدم تنظیموں سے بھی رابطے کیے ۔را اور این ڈی ایس افغانستان میں دیر پا امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اور پاک امریکہ مشترکہ کوششیں سبوتاژ کرنے کی گھناﺅنی سازش تیار کر رہے ہیں ۔