مسجد کے غسل خانے سے بچی کے چیخنے کی آواز، لوگوں نے جا کر دیکھا تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

رحیم یار خان : جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مدرسے کے استاد نے ننھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ آباد پور کے علاقے بستی محمد علی میں حافظ ایوب انصاری نامی استاد نے مسجد میں اس کے پاس حفظ قرآن کرنے والی ننھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایف آئی آر کے مطابق ننھی بچی جو کہ چوتھا پارہ حفظ کر رہی تھی، کچھ دنوں سے مرجھائی مرجھائی رہتی اور مدرسہ جانے سے انکار کرتی تھی، گھر والوں نے اسے پڑھنے کیلئے بھیجا۔ اسی روز کچھ لوگ جو کہ باہر دکان پر بیٹھے ہوئے تھے انہیں بچی کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں، وہ لوگ مسجد میں پہنچے تو ایوب انصاری غسل خانے میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، لوگوں کے آنے پر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے استاد جیسے مقدس رشتے کا تقدس پامال کرنے والے ملزم ایوب انصاری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔