چینی سفیر نے پاکستان میں کورونا کی حیرت انگیز کمی کو معجزہ قرار دے دیا

اسلام آباد : چینی سفیر ژاؤ جینگ نے پاکستان میں کورونا کی حیرت انگیز کمی کو معجزہ قرار دے دیا۔چینی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کورونا پر اتنی جلدی قابو پایا ہے ، یہ چیلنج دنیا کو ابھی بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔چین کی طرف سے پاکستان کو 1000 بائی پیپ ونٹیلیٹر دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر ژاؤ جینگ نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔

چینی سفیر نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کے لئے سب سے پہلے اعلان کیا۔چینی حکومت اورعوام وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی بہن بھائیوں کی شکرگزار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کورونا کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی، یہ پاکستان اور چائنہ کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

ضرور پڑھیں   پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلق وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔