چار کروڑ کی سکالرشپ پانے والی بھارتی لڑکی سدیکشا اپنی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی

بلند شہر: بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنی عزت بچانے کی کوشش میں بائک پر سوار لڑکی حادثے کی زد میں آ گئی اور پھر اس کی موت ہو گئی، طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسے چار کروڑ کی سکالر شپ ملی تھی اور بیس اگست کو سدیکشا بھاٹی کو امریکہ واپس لوٹنا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں پڑھتی تھی اور وہ ان دنوں بلند شہر واقع اپنے گھر آئی ہوئی تھی۔ سدیکشا بھاٹی کی موت پر اترپردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ایسے میں بیٹیاں آخر کیسے بڑھیں گی؟ بلند شہر میں اپنے چچا کے ساتھ بائک پر جا رہی ہونہار طالبہ سدیکشا بھاٹی کو منچلوں کی وجہ سے اپنی جان گنوانی پڑی جو بیحد افسوسناک، شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے، یوپی حکومت فورا قصوروراوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے، بی ایس پی کی یہ پر زور مانگ ہے۔

ضرور پڑھیں   وینزویلا میں تھانے سے فرار کیلئے لگائی گئی آگ سے 68 قیدی ہلاک

نیوز 18 کے مطابق سدیکشا بھاٹی امریکہ کے بابسن کالج میں ایچ سی ایل ( ایچ سی ایل شیو ناڈر گروپ) کے خرچ پر پڑھائی کر رہی تھیں، وہ گوتم بدھ نگر کے دادری کی رہنے والی تھیں اور پیر کو بلند شہر میں ایک سڑک حادثہ کے دوران ان کی موت ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق، انٹرمیڈیٹ میں بلند شہر ضلع میں ٹاپ کرنے والی طالبہ سدیکشا اپنے چچا کے ساتھ ماما کے گھر جا رہی تھیں جب بلند شہر اورنگ آباد روڈ پر منچلوں نے چھیڑ خانی کی نیت سے ان کی سکوٹی کے آگے اچانک سے بلٹ لگا دیا جس سے ان کی سکوٹی حادثہ کا شکار ہو گئی اور سدیکشا کی موت ہو گئی۔