بیوی اور بیٹی کی نیلی آنکھوں کی وجہ سے آدمی نے دونوں کو چھوڑ دیا

ابوجہ : نیلی آنکھیں دنیا بھر میں خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہیں لیکن یہ سن کر آپ افسردہ رہ جائیں گے کہ افریقی ملک میں ایک شخص نے نیلی آنکھوں کی وجہ سے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو چھوڑ دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام ریسیکیٹ ہے جس کی آنکھیں نیلی تھیں۔ اس کی شادی ہوئی اور یکے بعد دیگرے دو بیٹیاں ہوئیں اور ان کی بھی آنکھیں اپنی ماں کی طرح نیلی تھیں۔

ریسیکیٹ کا کہنا تھا کہ ”میری بیٹیوں کی آنکھیں بھی نیلی ہونے پر میرے شوہر عبدالویسو اومو دادا کا رویہ تبدیل ہو گیااور وہ میرے اور بچیوں کے ساتھ بہت ناروا سلوک کرنے لگا۔

ضرور پڑھیں   ’مجھے اپنے شوہر کا اتنا زیادہ پیار ہضم نہیں ہو رہا‘ محبت سے ستائی خاتون طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

ہمارے خاندان میں کسی کی بھی نیلی آنکھیں نہیں ہیں چنانچہ میرے شوہر کو ہماری نیلی آنکھیں اچھی نہیں لگتی تھیں اور وہ انہیں معیوب سمجھتا تھا۔ چند سال تک وہ ہمارے ساتھ رہا اور پھر وہ ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔ “ ریسیکیٹ کا کہنا تھا کہ ”شوہر کے علاوہ سماج میں بھی ہمیں نیلی آنکھوں کی وجہ سے بہت کچھ سننا پڑتا ہے۔ جب میں سکول جاتی تھی تو ٹیچرز میرے والدین سے ثبوت مانگتے تھے کہ میں ان کی ہی بیٹی ہوں۔“