زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا

کراچی : زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا۔ کہا جاتا ہے کہ والدین اپنی ساری عمر اپنے بچوں کے لئے گزار دیتے ہیں۔ اپنی کمائی سے وہ اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرتے رہتے ہیں۔ تاہم یہ سب کرنے کے بعد اگر کسی کے بچے اس کے ساتھ اچھا سلوک کریں تو وہ والدین بھی خوش نصیب ہوتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے دھماکے کے بعد دیکھا گیا ہے جہاں زخمی بچہ کی اپنے درد کی پرواہ کئے بغیر دھماکے میں زخمی باپ کےلئے دعا کر رہا تھا۔ اس سارے منظرکی ویڈیو منطرعام پر آگئی ہے۔ بچے کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ “اے اللہ میرے باپ کی مدد فرما”

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں دھماکہ کریکر بم حملے کے نتیجے میں ہوا تھا، نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر یوٹرن لیتے ہوئے کریکر ہوا میں اچھالا جس سے دھماکہ ہوا۔

ضرور پڑھیں   ” یہ دو ویڈیو بہت ہی خطرناک ہیں ، سامنے آ سکتی ہیں “ گرما گرم سیاسی ماحول میں ریحام خان کی اینٹری

عینی شاہدین اور ریلی کے قائدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹرسائیکل نے یوٹرن لیتے ہوئے کریکر ہوا میں اچھالا جس سے دھماکہ ہوا۔ بم کا لیور تاحال نہیں ملا ہے، تاہم زخمیوں اور موٹر سائیکل کی ٹنکی پر کریکر کے نشانات واضح ہیں۔ دھماکے کے باوجود جماعتِ اسلامی کی قیادت نے جلسہ جاری رکھا ہے۔ قیادت نے کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کردی ہے کہ دھماکہ کریکر پھٹنے سے ہی ہوا ہے۔