وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ” تانیہ ایدروس “ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے دوہری شہریت کے معاملے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس ن پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے ، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیاہے ، مجھ پر تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن پر اثر انداز ہو رہی تھی ، اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی خدمت کرتی رہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری کینڈین شہریت کو لے کر بہت سی باتیں کی گئیں ، پاکستان کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں گی ،یں پاکستان میں خدمت کے جذبے سے آئی تھی ۔