نکاح سے قبل سارہ خان اور فلک شبیر کے درمیان کیا چلتا رہا ؟ دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آ گئی

لاہور: حال ہی میں اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی ہونے والی شادی کی آفیشل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔اداکارہ سارہ خان نے شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور اپنے زندگی کے یادگار لمحات کے لیے عزیر و اقارب سمیت سب کا شکریہ ادا کیا۔

شادی کی خوبصورت ویڈیو میں ہنستی مسکراتی تھوڑی گھبراتی سارہ اور دلہے میاں فلک شبیر کی محبت بھری گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے۔

View this post on Instagram

Couldn’t stop myself from sharing every bit of my wedding. You guys made it even more special MashAllah MashAllah can’t thank Allah Talah enough for this much izzat aur app sab kaa pyaar. Beshak izzat denay wala khuda hai. Lastly, here’s a small thank you note for all the designers and makeup team for making my wedding days even bigger than I ever imagined , from my birthday (14th of July) to the Nikah day(16th of July) Enjoyed every bit of it ALHAMDULILLAH! PS. Very very special thanks to my sister @aishazafaruk for planning all four events so beautifully. You’re the best wedding planner I could ever ask for! We trusted you and you won our trust♥️ and of course @abdulsamadzia for capturing magical moments! ✨ Love to all, Sarah Falak. @abdulsamadzia @hamnaamirjewelry @imranaslammua @meeras.ns @farahandfatima @aishazafaruk

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

سارہ اپنی انٹری پر فلک آواز دیتی ہیں جس پر فلک انہیں سارہ کا جواب دیتے ہیں پھر سارہ شرارتی انداز میں کہتی ہیں کہ آپ اپنی دلہن پر دھیان دیں، اس پر فلک نے سارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہی ہوں مجھے ڈھونڈو۔

اداکارہ جب فلک کو کہتی ہیں کہ سوچ لیں تو گلوکار جواب دیتے ہیں کہ اب سوچنے کا وقت نہیں قبول ہے کا وقت ہے۔

سارہ فلک کو بتاتی ہیں کہ انہیں ڈر لگ رہا ہے جس پر فلک انہیں پیار سے کہتے ہیں کہ مت ڈریں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اداکارہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی برملا اظہار کیا۔

سارہ خان نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں شادی کے ہر چھوٹے لمحے کو شیئر کرنے سے خود کو روک ہی نہیں پائی۔اس کےساتھ ہی اداکارہ نے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ان کی سالگرہ 14 جولائی سے لے کر شادی تک کے تمام انتظامات سنبھالے۔