امریکا اور روس کے بعد برطانیہ کابھی کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرنے کا دعوی

لندن : امریکا اور روس کے بعد برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی کورونا ویکسین تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجرباتی مراحل میں اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیںیونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا ٹرائل کیا گیا اور ویکسین نے اینٹی باڈیز تیار کیے.

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کی تحقیق میں کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے دوسری جانب برطانیہ نے دو کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرنے کا معاہدہ طے کرلیا جس کے تحت دونوں کمپنیاں برطانیہ کو 9کروڑ ڈوزز فراہم کریں گی.

کورونا ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں میں بائیوٹیک، فائزر اور فرنچ کمپنی والنیوا شامل ہیں آکسفورڈ یونیورسٹی ویکسین سے دس کروڑ خوراکوں کا معاہدہ اس کے علاوہ ہے جسے آسٹر زینیکا کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے ابھی تک یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ ان تجرباتی ویکسینز میں سے کون سی کام کرے گی.

ضرور پڑھیں   پاکستان نے کورونا کے ذریعے حملے کی کوشش کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز الزام

رواں ماہ کے دوران ہی روسی ساسندانوں نے کورونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین تیار کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ویکسین اگست تک مریضوں کے لیے دستیاب کرنے کا اعلان کیا تھا‘ماسکو میں قائم سیکینوف اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ نئی ویکسین 38 کے لگ بھگ انسانی رضاکار کورونا مریضوں پر جون میں آزمائی گئی تھی جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں.

روسی سائننسدانوں کا کہنا تھا کہ اگست کے وسط تک مریضوں میں دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تقسیم کی جائے گی کیونکہ اس کا انسانی رضاکاروں پر کلینکل ٹرائل مکمل ہوچکا ہے دوسری جانب روس کی فوج نے اسی ویکسین کے متوازی ویکسین کا دو ماہ تک کلینکل ٹرائل شروع کیا ہے، جسے سے ریاستی ادارے قومی تحقیقاتی ادارہ برائے وبائی نے تیار کیا ہے.

ضرور پڑھیں   ن لیگ كی سیاست صرف "ہمیں لندن جانے دو" رہ گئی، شیخ رشید

گیمالی نامی مرکز کے سربراہ الیگزینڈر گینٹسبرگ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف یہ نئی ویکسین 12 سے 14 اگست کے درمیان مریضوں کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگی جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہنگامی منظوری ملنے کے بعد رواں سال ستمبر تک لاکھوں کی تعداد میں یہ نئی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے.

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 13 ہزار 213 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 48 لاکھ 52 ہزار 700 افراد متاثر ہوئے جبکہ 89 لاکھ 6 ہزار 690 مریض شفایاب ہوئے ہیں. امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 834 تک پہنچ چکی ہے‘
برازیل میں 21 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 80 ہزار 251 اموات ہوئی ہیں بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزارسے زائد ہے اور 28 ہزار 99 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں.