بھارتی ارب پتی شخصیت مکیش امبانی کو اڑھائی ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا، بڑا جھٹکا لگ گیا

نئی دہلی : بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا جس کے بعد وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 درجے نیچے آگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریلائنس کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران کمپنی کے اسٹاک 6 فیصد گر گئے جس سے مکیش امبانی کی دولت کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز کا بڑا دھچکا لگا ہے۔

اس نقصان کے بعد اب ارب پتی مکیش امبانی کی کل دولت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے جو کہ لارے پیج، ایلن مسک، سرگئی برن سے بھی کم ہوگئی ہے۔اس اجلاس کے دوران ہی مکیش امبانی نے سعودی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے مو¿خر ہونے کا بتایا تھا۔