معروف باڈی بلڈر اور فحش فلموں کی سابق اداکارہ کی پراسرار موت

لندن : برطانیہ کی معروف باڈی بلڈر اور فحش فلموں کی سابق اداکارہ جواینا تھامس پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 43سالہ جواینا تھامس کی لاش برطانوی شہر کیمبرون میں واقع ان کے گھر سے اپریل میں برآمد ہوئی تھی اور تاحال اس کیس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ جواینا تھامس نے اوائل عمری میں ہی باڈی بلڈنگ شروع کر دی تھی اور امریکہ میں اس نے ایک مقابلہ جیتا جس سے انہیں عالمی سطح پر شہرت مل گئی۔

10سال تک وہ باڈی بلڈنگ کے کیریئر سے وابستہ رہیں اور پھر فحش فلم انڈسٹری میں چلی گئیں۔ اب وہ اس سے بھی کنارہ کش ہو چکی تھیں۔ا س کے بعد انہیں صحت کے کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی مالی حالت دگرگوں ہو گئی۔ گزشتہ سال انہوں نے چندہ جمع کرنے کے لیے ایک آن لائن اپیل بھی کی تھی تاکہ وہ دوبارہ باڈی بلڈنگ شروع کر سکیں۔

اس آن لائن فنڈریزنگ پیج پر جواینا نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہیں کئی طرح کے ذہنی مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔ تاحال پولیس کی طرف سے ان کی موت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا وہ خودکشی تھی یا کچھ اور۔