آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا۔سوشل میڈیا پر دونوں میاں بیوی کو انٹر ویو کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اس دوران شعیب ملک نے اپنی اہلیہ سے کئی دلچسپ سوال کئے اورایک سوال کا جواب نہ ملنے پر انہوںنے ثانیہ مرزا کو بطور سزا ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجاب میں کہنے کا کہا ۔

ثانیہ مرزا نے پہلی کوشش میں کہا کہ ’’اسی تواڈے نال پیار‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ 10 ، 12 لوگ نہیں ہیں جنہیں آئی لو یو کہنا ہے،شادی کو 10 سال ہوگئے اتنا بھی نہیں سیکھا۔ٹینس سٹار نے دوسری کوشش میں کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال پیار کیتا ‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ نے تو پنجابی زبان کی دھجیاں بکھیر دیں،

ضرور پڑھیں   ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن ختم، آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 20 رنز

ثانیہ مرزا نے ایک اور کوشش کرتے ہوئے کہا ’’مینوں تواڈے نال عشق کیتا‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ بس کردو آپ کو توپنجاب والے داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو’’ آئی لو یو ‘‘ کو پنجابی زبان میں ادائیگی کرتے ہوئے سکھایا اور کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال محبت اے ‘‘کہو جس پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پنجابی زبان کے جملے کو دہرایا۔