سروسزہسپتال میں2 نرسز آپس میں لڑ پڑیں، چھریوں کے وار سے دونوں زخمی

لاہور : سروسز ہسپتال لاہور میں 2 نرسز آپس میں لڑ پڑیں، چھریوں کے وار کرکے ایک دوسری کو زخمی کردیا، نرسز کا تعلق دو مختلف گروپوں سے ہے۔ ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل میں نرسز ایک دوسرے سے جھگڑ پڑیں۔

تلخ کلامی بڑھنے سے معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا، دونوں نرسز نے لڑائی کے دوران ایک دوسری پر چھریوں کے وار کیے۔ جس سے دونوں نرسز زخمی ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ نرسز ہاسٹل کے میس انچارج کے بدلنے پر بھی معاملہ خراب ہوا۔ گزشتہ 3 ماہ سے شمشاد گروپ اور نصرت گروپ کے درمیان محاذ آرائی چل رہی تھی۔ لیکن ہاسٹل کے من پسند کمرے حاصل کرنے کی خواہش پرنرسز کے ایک گروپ نے دوسرے گروپ کی نرس پر حملہ کیا۔