کورونا زدہ علاقوں میں بچوں کو متاثر کرنے والی کاواساکی بیماری پاکستان پہنچ گئی

لاہور : کورونا زدہ علاقوں میں بچوں کو متاثر کرنے والی کاواساکی بیماری پاکستان پہنچ گئی، بیماری کا شکار ہوکر چلڈرن ہسپتال لاہور میں 3، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی ہسپتالوں میں 13 بچے داخل ہوئے ہیں، کورونا کے زور ٹوٹنے والے علاقوں میں پھیلنا بیماری کی خاصیت ہے، بیماری کی علامات میں خارش، خون بھری آنکھیں، تیز بخار، جوڑوں میں درد اور ہاتھوں اور پیروں میں سوجن شامل ہیں۔

تفصلات کے مطابق کووڈ 19 کے پھیلاؤ والے ایسے علاقے جہاں پر کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے، وہاں پر کاواساکی بیماری بچوں پر حملے کر رہی ہے۔ امریکا، آسٹریلیا، اٹلی اور اسپین کے بعد کاواساکی بیماری اب پاکستان کے ان علاقوں میں پھیل رہی ہے، جہاں پر کورونا وباء کا زورٹوٹ رہا ہے۔

ضرور پڑھیں   شہباز شریف این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

پاکستان کے چار بڑے شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس بیماری سے بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

انگریزی اخبار کے سینئر صحافی آصف چودھری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کاواساکی بیماری میں مبتلا 3 بچے چلڈرن ہسپتال لاہور، جبکہ 13 بچے کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی ہسپتالوں میں پائے گئے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کا کہنا ہے کہ کہہ یہ بیماری اس وقت پاکستان میں وباء کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جبکہ اس پراسرار بیماری سے متعلق ابھی ملک کے ڈاکٹرز میں بھی اتنی جانکاری نہیں ہے۔

والدین کو چاہیے اپنے بچوں کا خاص خیال کریں۔ اٹلی اور اسپین جیسے ملکوں میں جہاں کورونا کا زور ٹوٹا ہے وہاں اس بیماری سے متاثر ہوکر متعدد بچے جان سے چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب بین الاقوامی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا نام پمز۔ ٹی ایس ہے جو ایک نایاب بیماری کاواساکی سے منسلک ہے۔ یہ بیماری خاص طور پر ان علاقوں میں بچوں میں پائی جاتی ہے جہاں کووڈ۔

ضرور پڑھیں   اسلام آباد میں 10 سالہ بچی فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

19 کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ کاواساکی سے مریض کے جسم میں خون کے خلیوں میں سُوجن پیدا ہوجاتی ہے۔ پمز۔ ٹی ایس بچوں کے جسم میں ایک یا ایک سے زیادہ انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کے عمل میں ذیادتی پیدا کردیتے ہیں۔ حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ بیماری کے فوری علاج سے بچے جلد صحتیاب ہوجاتے ہیں۔ اس لیے والدین کو پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ بیماری سے باخبر رہنا چاہیئے۔ کاواساکی بیماری کی علامات میں تیز بخار، جوڑوں میں درد، خارش، خون بھری آنکھیں اور ہاتھوں اور پیروں میں سوجن شامل ہیں۔