16 سالہ لڑکے کی 14 سالہ نابالغ سے 7 ماہ تک زیادتی، حاملہ کردیا، گھر والوں کو کیسے پتا چلا؟

کانپور : بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور میں 14 سالہ نابالغ لڑکی کو زیادتی کرکے حاملہ کرنے والے 16 سالہ نابالغ لڑکے کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق کانپور میں 16 سالہ لڑکے کا ایک گھر میں آنا جانا تھا، جہاں اس نے 14 سالہ نابالغ بچی کو ورغلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ یہ سلسلہ 7 مہینے تک چلتا رہا۔

گزشتہ دنوں بچی کے پیٹ میں درد ہوا تو گھر والے اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے، ڈاکٹر نے دوائی دی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا جس پر گھر والوں کو بچی کا الٹرا ساونڈ کرانے کا مشورہ دیا گیا۔ الٹرا ساونڈ میں انکشاف ہوا کہ بچی کئی ماہ کی حاملہ ہے۔

ضرور پڑھیں   دوست کا جسم کاٹ کر خون پینے والا ’ویمپائر‘ گرفتار

بچی سے پوچھنے کے بعد پتا چلا کہ اس کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ 7 ماہ سے جاری ہے۔ بچی کے والدین نے 16 سالہ لڑکے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف جنسی زیادتی اور بچوں کے تحفظ کے قانون پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔