پاکستان اسٹاک ایکسچییج پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے والے پولیس کانسٹیبل

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچییج پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے والے پولیس کانسٹیبل منظر عام پر آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کونسٹیبل خیل اور محمد رفیق کا تعلق ریپڈ رسپانس فورس سندھ پولیس سے ہے جنہوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے پاکستان کو کسی بڑے نقصان سے بچا لیا۔ تا ہم اس حوالے سے ابھی تک ان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا، لیکن اس حوالے سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے سابق سربراہ خلیل فاروق نے دونوں جوانوں کی تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کے ان دو جوانوں نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچیج کو بڑے نقصان سے بچا لیا ہے۔

خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تا ہم اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔