پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں واضح کمی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں واضح کمی۔ ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ 30 مئی سے اب تک متاثرین کی سب سے کم ترین یومیہ تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 2 ہزار 775 ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ 30 مئی سے گزشتہ روز تک رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی کم ترین تعداد ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا سے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 745 ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 افراد مہلک وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 3 ہزار 962 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز 2 ہزار 861 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب قرار پانے والے مریضوں کی کل تعداد 84 ہزار 168 ہو گئی ہے۔