آصف علی زرداری کی بچوں سے آن لائن بات کر نے کی تصاویر بلاول بھٹو زر داری اور بختیاور بھٹو زر داری نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بچوں سے آن لائن بات کر نے کی تصاویر بلاول بھٹو زر داری اور بختیاور بھٹو زر داری نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بیمار ہیں اور گزشتہ دنوں ان کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں بھی زیر گردش رہیں جس کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تردید کی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی تازہ ترین تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بچوں سے آن لائن بات کر رہے تھے۔ تصویر بلاول اور بختاور بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔سابق صدر کو فادرز ڈے کے موقع پر مبارک باد دی گئی اور وہ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری سے ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے بات کر رہے تھے۔

ضرور پڑھیں   آرمی چیف نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے، انہیں 11 جون 2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد نیب کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔23 اکتوبر کو طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس پر 11 دسمبر کو عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد آصف زرداری کو 13 دسمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ 14 دسمبر سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔