9 سال تک اولاد نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو کزن کے حوالے کردیا، انتہائی شرمناک تفصیلات

جے پور : بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کے 9 سال بعد بھی بچہ پیدا نہ ہونے پر شوہر نے اپنی بیوی کو دیور کے حوالے کردیا۔

راجستھان کے ضلع چورو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس کی شادی 2011 میں ہوئی تھی۔ شادی کے 9 سال بعد بھی بچہ پیدا نہ ہوا تو اس کا شوہر اسے ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ لے گیا جہاں اسے اپنے کزن کے حوالے کردیا۔

شوہر کے کزن نے خاتون کو نشہ آور دوا دے کر اس کی آبرو ریزی کی اور یہ سلسلہ طویل عرصے تک چلتا رہا، کزن سے آبرو ریزی کے بعد بھی بچہ پیدا نہ ہوا تو خاتون کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا گیا۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے اس کے شوہر، سسر اور کزن سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔