بھارتی میڈیا نے رپورٹنگ کو مذاق بنا لیا

لاہور: بھارتی میڈیا نے رپورٹنگ کا مذاق بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک بھارتی رپورٹر ایک دہشت گرد کو دکھا رہا تھا جو کہ ایک قریبی گاؤں میں حملہ کرنے جا رہا تھا۔ بھارتی رپورٹر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں دہشت گرد اس کے پاس سے گزرا ہے جو ایک نا قابل منظور بات ہے۔ تا ہم اسی وجہ سے اس بھارتی رپورٹر کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں بھارتی رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد کسی گاؤں میں حملہ کرنے جا رہا ہے اور بھارتی سینا اس کا پیچھا کر رہی ہے، تا ہم ویڈیو میں موجود شخص کو اکیلے دیکھا گیا ہے جبکہ رپورٹر نے تاثر دیا ہے کہ جیسے وہ میدان جنگ میں کھڑا ہو کر رپورٹنگ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کے ایک لائیور شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

اس کلپ میں دیکھا گیا تھا کہ بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے ٹی وی شو کے دوران بھارتی صحافی بٹا جی تلوار اور تیردکھا کر پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کو گالیاں اور پاکستانیوں کو مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹی وی چینل اور ارنب گوسوامی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹی وی چینل کو کارٹون نیٹ ورک قرار دے دیا تھا۔
پاکستانی صحافی بھی طیش میں آکر انہیں پینسل کو ہتھیار کی طرح دکھاتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں۔ اس دوران بھارتی انتہا پسند صحافی ارنب پاکستانی صحافی افتخار چوہدری کے ذہنی توازن کے خراب ہونے کی نامعقول بات شروع کردیتے ہیں جبکہ بھارتی فوج کے میجر ریٹائرڈ گور آریا بھی پاکستانی صحافی پر تنقید کرتے ہیں۔ تا ہم اس کلپ پر بھی بھارتی میڈیا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد اب وائرل ہونے والا کلپ بھی بھارتی میڈیا کا مذاق بنوا رہا ہے۔