کرونا وائرس بھارتی معیشت کو بھی لے ڈوبا

نئی دہلی : کرونا وائرس بھارتی معیشت کو بھی لے ڈوبا مودی سرکار کی ناکام حکمت عملی سے دہلی سرکار وبا کے خلاف ٹھوس اقدامات میں بری طرح ناکام رہی ہے . بین الاقوامی جریدے”فنانشل ٹائمز“ کے مطابق مودی سرکار کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کورونا وائرس سے7 ہزار 500اموات کے ساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا ہے‘رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ نریندر مودی نے 500 کیسز پر دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاﺅن کرکے فتح کا نعرہ لگایا اور تباہ ہوتی معیشت پر مئی کے آخر میں لاک ڈاﺅن ختم کیا.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں بوکھلاہٹ سے کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل اور مزدور بے روزگار ہو گئے، بھارت میں لاکھوں افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا معاش پھنسے رہے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاﺅن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا اور ہندوستان40 سال میں پہلی مرتبہ شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے.

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ میں کہ گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے بعد بھارتی معیشت مخدوش ہو گئی ہے جب کہ کرونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 73 لاکھ 18 ہزار 124 ہو گئی ہے.

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 36 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے دنیا بھرمیں کرونا سے متاثرہ 54 ہزار 22 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 47 ہزار 873 افراد کی حالت تسلی بخش ہے امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 269 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے امریکہ میں 20 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں