پاکستان میں کورونا کیسز پہلی بار 5 ہزاریومیہ سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز پہلی بار 5 ہزار سے تجاوز کر گئے۔کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے۔جب کہ مہلک وائرس نے ایک ہی دن میں 83 افراد کی جان لے لی ہے۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 40 ہزار 819 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں 39 ہزار 555 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کیسز کی تعداد 14 ہزار 006 اور اسلام آباد میں 5785 ہو گئی۔ بلوچستان میں 6788، گلگت بلتستان میں 952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 412 ہو گئی۔

ملک بھر میں اب تک 35,018 مریض مکمل طور پر ي*صحت یاب ہو گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 105 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 2172 تک پہنچ گئی جن میں سندھ میں 679، پنجاب میں 773، کے پی کے میں 587 ، گلگت بلتستان 14 ، آزاد کشمیر میں 9، اسلام آباد میں 52 اور بلوچستان میں 58 شامل ہیں۔ اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 افراد کے کورونا وائرس کیلئے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک کے 775 ہسپتالوں میں 5255 مریض زیر علاج ہیں۔

پورے ملک میں فراہم کیے گئے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 5137 ہے۔کورونا مریضوں کیلئے فراہم کیے گئے وینٹیلیٹرز کی تعداد 1 ہزار 400 ہے جبکہ وینٹیلیٹرز پر کورونا مریضوں کی تعداد 322 ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں ایک ہزار آکسیجن والے بیڈز کی فراہمی اگلے 20 دن میں ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ اضافی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ہیروز کیلئے بھی سپیشل پیکیج کا اعلان کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں