جنسی تسکین کے لیے 126 ہوائی چپلیں چرانے والا شخص

بنکاک : تھائی لینڈ میں ایک جوتا چور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جو ایسے مقصد کے لیے ہمسایوں کے جوتے چوری کرتا تھا کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی میٹرو کے مطابق اس 24سالہ ملزم کا نام تھیراپت کلایا بتایا گیا ہے جس کا تعلق تھائی لینڈ کے وسطی شہر نونتھابوری سے ہے۔ یہ بدطینت جوتوں میں جنسی رغبت رکھتا ہے اور جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے لوگوں کے جوتے چوری کیا کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس کی رہائش کے علاقے میں دو سال سے جوتے چوری ہونے کی بہت زیادہ وارداتیں ہو رہی تھیں۔ بالآخر تنگ آ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو رپورٹ کی۔ پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے اس ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے گھر سے جوتوں کے 126جوڑے بھی برآمد کر لیے۔
ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ جوتوں میں جنسی رغبت رکھتا ہے اور انہیں چوری کرکے گھر لیجاتا اور ان کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔