امریکا کی تمام ریاستوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

واشنگٹن : امریکا کی تمام ریاستوں کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا، امریکا میں کورونا وائرس سے صوتحال بدترین ہونے لگی ہے اور 20 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے بعد پہلی بارتمام ریاستوں کو آفت زدہ قراردیدیا گیا ہے۔ چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اب امریکا میں تباہی مچادی ہے اور 24گھنٹوں کے دوران سینکڑوں افراد موت کا شکارہوگئے ہیں۔

اب تک 20ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور صرف نیویارک میں ساڑھے 8 ہزارسےزائد ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ ریاستوں کے گورنرز نے لاک ڈاون اور نقل وحرکت پرعائد پابندیوں میں نرمی سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ ریاست کے اسکول بھی ستمبر تک بند رہیں گے،امریکا بھرمیں 5لاکھ 33ہزارسےزائدافراد وائرس کا شکارہیں۔

ضرور پڑھیں   امریکی فوج کے سربراہ کا صدرٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی سے انکار

حکام کی جانب سے پہلی بارتمام ریاستوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ، تمام ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کے سلسلے میں دن بدن شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کم و بیش امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا دوسرا ہفتہ جاری ہے ۔

گزشتہ 3 دنوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو 9 اور 10 اپریل کو امریکہ میں 1900 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ روز 11 اپریل کو ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ 2035 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جو کہ کورونا کے باعث ایک دن میں ہونے والی کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

ضرور پڑھیں   یاسین ملک طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل

کورونا وائرس سے ہونی والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والے ممالک میں امریکہ نے اٹلی کو بھی چھوڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن کے ذریعے اس مہلک وبا پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلدی ہٹایا گیا تو کورونا کی وبا تباہ کن حد تک دوبارہ نمودار ہوسکتی ہے۔ اس لیے تمام ممالک کو پابندیوں میں نرمی لانے کے بارے میں احتیاط برتنی چاہیے۔