پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور اس کے ہر قدم کی بھرپور حمایت کرتی ہے،حاجی محمد صدیق

پرویز مشرف پر غداری کے مقدمے اور پھانسی کی سزا پر تحفظات کا اظہارکرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہاربرطانیہ کے ممتاز بزنس مین یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور برنٹ ماسک لندن کے چیئرمین حاجی محمد صدیق نے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جس شخص نے چالیس سال تک ملک کی خدمت کی ، بارڈر پر ملک کا دفاع کیا ، جنگیں لڑیں ، آرمی چیف ، جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور صدر پاکستان رہا اُس پر غداری کا الزام اور پھانسی کی سزا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اُنہوں نے پاک فوج کے خلاف پراپگنڈے کی بھی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور اس کے ہر قدم کی بھرپور حمایت کرتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پوری دُنیا میں ایسی مثال نہیں ملتی جس میں کسی ملزم کو سُنے بغیر سزا سُنا دی گئی ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جنرل پرویز مشرف کو فئیر ٹرائل کا موقع ملنا چاہیے ۔