بلوچستان حکومت کا 15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ :بلوچستان کی حکومت نے 15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رہیں گے، صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر سے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بلوچستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع اسکولوں کو 15دسمبر سے بند کیا جا رہا ہے۔

اسکولوں کو 15دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں