سپریم کورٹ کے باہر صحافی کے وزیراعظم سے سخت سوالات

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔ دوران سماعت وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ آف پاکستان کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔ اس موقع پر صحافی نے عدالت کے باہر وزیراعظم سے سوال کیا کہ آپ سانحہ آرمی پبلک اسکول پر عدالت کو کیا جواب دیں گے؟۔

وزیراعظم نے جواب دیا کہ عدالت جو پوچھے گی اس کا جواب دوں گا۔اس موقع پر صحافی نے یہ بھی سوال کیا کہ خان صاحب کیا سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔کیا آپ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔وزیراعظم نے صحافی کے سوال پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور بغیر کوئی جواب دئیے چلے گئے۔

تاہم وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’نوازشریف کو بلائیں نہ‘۔

جبکہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں دھرنے میں موجود تھا لیکن واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میں تو فوری طور پر پشاور پہنچا اور بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ جی بتائیں خان صاحب اب تک کیا کارروائی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں