multan murder case

ملتان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا خوفناک انجام

ملتان: ملتان میں شوہر نے بیوی کے ساتھ خود کو بھی مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ناراض بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے خوفناک قدم اٹھا دیا۔بتایا گیا ہے کہ ملتان میں ایک شخص ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تاہم ناکامی ہر انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خاتون کے ساتھ خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق جوڑے کی شادی دس سال قبل پسند سے ہوئی تھی۔اہلخانہ کے مطابق گھریلو اخراجات پر اکثر دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔متقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی شوہر کے ساتھ جانا نہیں چاہتی تھی۔ہم نے لوہاری گیٹ تھانے میں بھی ہراسانی کی درخواست دے رکھی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون اور مرد کو گولیاں لگی لاشیں ملیں۔

گھریلو جھگڑے کا معاملہ لگتا ہے۔مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں