ٹی وی پر نادیہ خان اور میرا کی لڑائی ہو گئی

لاہور:اینکر پرسن نادیہ خان اور اداکارہ میرا کے درمیان تعلقات زیادہ خوشگوار نہیں ہیں کیونکہ 2015 میں بھی ان دونوں کے درمیان ایک شو میں ایک نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے باعث میرا ان کا شو چھوڑ کر چلی گئیں تھیں جبکہ اداکارہ نے ان کے پروگرام کے پروڈیوسر کو تھپڑ بھی دے مارا تھا ۔

یہ معاملہ میڈیا پر آیا تو ہنگامہ سا برپا ہو گیا تھا تاہم میرا اپنے منفرد انداز کے باعث کافی شہرت رکھتی ہیں اور اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتی ہیں ۔2015 میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد اینکر نادیہ نے فیس بک پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ” میرا یہ بات ختم نہیں ہو گی ، جنگ چھڑ چکی ہے “ ۔

ضرور پڑھیں   دپیکا پڈوکون شادی سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں

نادیہ خان آج کل نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کر رہی ہیں جس کا نام ” کروڑوں میں کھیل “ ہے ، اس پروگرام میں اکثر مختلف معروف ستارے بھی آتے رہتے ہیں اور اسی تسلسل میں نادیہ خان نے ایک مرتبہ پھر سے چار سالوں کے بعد اداکارہ میرا کو اپنے شو میں دعوت دی ۔

عجیب بات یہ ہے نادیہ خان نے اداکارہ میرا کے شو پر آنے کے حوالے سے جب اپنے ناظرین کو ان کا تعارف کروایا تو ایک لفظ ایسا کہہ دیا جس پر اداکارہ میرا کو سخت اعتراض ہو گیا اور دونوں میں ” تو تو میں میں “ ہو گئی ۔

ضرور پڑھیں   ”خواتین 40 سال کے بعد یہ انتہائی شرمناک کام کرنے سے نہیں گھبراتیں“، مشہوربالی وڈ اداکارہ نے خواتین کی توبہ توبہ کروادی

نادیہ خان نے اپنے شو کا انٹرو دیتے ہوئے کہا کہ ”میں نے 2015 میں ایک شخصیت کے بارے میں کہا تھا کہ یہ آج شو پر آئی ہیں اور جو ہواہے اس کے بعد میں انہیں کبھی اپنے شو پر نہیں بلاﺅں گی ، یہ اتنی بھولی ہیں یا بنتی ہیں ، میرا جی جس شو پر آتی ہیں وہ بہت زیادہ ناقابل پیشگوئی (unpredictable)ہو جاتا ہے اور وہ کچھ بھی کہہ سکتی ہیں ۔

اس کے بعد میرا جی آتی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ” میں تو سوچ رہی تھی کہ آپ کسی اور طرح سے تعارف کروائیں گی اور میں محبت والا شو چاہ رہی تھی ، میں بہت سنجیدہ شخصیت ہوں ، تیس سال سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں ، میں نے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کیا اس لیے آپ میرے لیے ادا کیے جانے والا لفظ” ناقابل پیشگوئی “ (unpredictable)واپس لیں ۔“

ضرور پڑھیں   وہ معروف امریکی گلوکارہ جسے یہ بھی یاد نہیں کہ وہ آخری مرتبہ کب نہائی تھیں

جس پر نادیہ خان نے کہا کہ ” ناقابل پیشگوئی “(unpredictable) لفظ برا ہے ہی نہیں ۔“