غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ڈرگ انسپکٹر شیر زمان رفیق ساجد الہ آباد قصور بیورو چیف نوائے جنگ برطانیہ

غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی ڈرگ انسپکٹر شیر زمان رفیق ساجد الہ آباد قصور بیورو چیف نوائے جنگ برطانیہ
تحصیل ڈرگ انسپکٹر کے علاقہ بھر کے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ۔بعض کے چالان متعدد میڈیکل سٹوروں سے ادویات کا معیار جانچنے کیلئے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ارسال کر دیے ۔
تفصیلات کے مطابق الہ آباد و گردونواح میں تحصیل ڈرگ انسپکٹر شیر زمان خان نے میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے جس میں دو میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ کے دوران ادویات کی بل وارنٹی کی عدم دستیابی اور سیل پرچیز ریکارڈ نہ ہونے پرچالان کر کے ڈرگ کورٹ بھیج دیے جبکہ متعدد میڈیکل سٹوروں سے ادویات کا معیار جانچنے کیلئے ادویات کے سیمپل سیل کر کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھیج دیے نوائے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شیرزمان خان نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی جو میڈیکل سٹور مالکان اس غیر قانونی دھندے میں ملوث پائے گئے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی عوامی وسماجی حلقوں نے اس کارروائی کو سراہاہے ۔