تھانہ ڈراورکی حدودمیں ظلم وجبراورانسانی حقوق کی پامالی،ن لیگی قبضہ مافیا حاجی رفاقت علی،طاہر،نزیرجٹ،اور عابد وغیرہ ملوث۔رپورٹ ایم اقبال انجم

یزمان)نیوزرپورٹ ایم اقبال انجم بیوروچیف نوائےجنگ برطانیہ)تھانہ ڈراورکی حدودمیں ظلم وجبراورانسانی حقوق کی پامالی،ن لیگی قبضہ مافیا حاجی رفاقت علی،طاہر،نزیرجٹ،اور
عابد وغیرہ نے مسلح ہوکر چک نمبر90ڈی این بی،میں امیربخش،عطامحمد،اوربگوڈاہایا کی اراضی پر قبضہ کیلئے ہلہ بول دیا ہوائی فائرنگ کی ،خواتین بچوں پر تشددکیا چک کے مکینوں کے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے،متاثرین امیربخش ڈاہایا،بگو،اورعطامحمد ڈاہایا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے اس واقعہ کی اطلاع تھانہ ڈراورایس ایچ اوکو دی جنہوں نے ملزمان سے سازبازکرلی اور الٹا جھوٹا مقدمہ نمبری10/19زیردفعات 506/440/149/148ہمارے خلاف درج کرلیا اور ہماری زندگی اجیرن بنادی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ ڈراورمیں ایس ایچ او ن لیگ کی سرپرستی کرہا ہے اور ن لیگیوں کی ایماء پر جھوٹے مقدمات کی بھرمار ہوچکی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آرپی او،ڈی پی اوبہاول پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،