بنگلا دیش نے پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر کا نام مسترد کردیا

اسلام آباد: بنگلا دیش کی حکومت نے پاکستان کی نامزد ہائی کمشنر ثقلین سیدہ کا نام مسترد کردیا ہے۔

بنگلا دیش نے پاکستانی کی نامزد ہائی کمشنر تقلین سیدہ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان کی جگہ نیا نام مانگا ہے۔

بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزماں صدیقی گزشتہ سال فروری 2018 میں ریٹائرڈ ہو گئے تھے اور رفیع الزماں صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے پاکستانی ہائی کمشنر کا عہدہ خالی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق رفیع الزماں صدیقی کی جگہ دفتر خارجہ میں ڈی جی ثقلین سیدہ کو ہائی کمشنر نامزد کیا گیا تھا تاہم بنگلا دیش نے انہیں قبول کرنے سے انکار کردیا ہے اور بنگلا دیش کی حکومت نے نام مسترد کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔