سہاگ رات کو دلہن ہسپتال منتقل ، ڈاکٹر نے اصل بات بتائی تو دولہا بھی چکرا کر رہ گیا

نئی دہلی: بھارت میں ایک دولہا کے ساتھ ہاتھ ہو گیا۔ لڑکی والوں نے لڑکی کا کہہ کر دولہا کے ہاتھ میں خواجہ سراءکا ہاتھ دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا جہاں نوجوان نے اپنے سسرالیوں کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ اس کے سسرالیوں نے لڑکی کا کہہ کر اس کی شادی خواجہ سراءسے کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق یہ شادی رواں سال اپریل میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعددولہا پر منکشف ہوا کہ دلہن ازدواجی تعلق قائم کرنے کے قابل نہ تھی اور یہ عمل اس کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔ اس پر دولہا اسے گائناکالوجسٹ کے پاس لے گیا، جس نے معائنہ کرنے کے بعد دولہا کو بتایا کہ اس کی دلہن کے مخصوص اعضاءکی نشوونما پوری طرح نہیں ہوئی اور وہ لڑکی نہیں بلکہ خواجہ سراءہے۔پولیس نے دولہا کی درخواست پر اس کی بیوی اورسسرالیوں کے خلاف دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں