ضلع قصور میں اسٹام بلیک میں فروخت ہونے لگا حکومت کی گورنس کا بھانڈہ چکناچُور۔رفیق ساجد بیورو نوائے جنگ برطانیہ

رفیق ساجد الہ آباد قصور بیورو چیف نوائے جنگ برطانیہ ضلع قصور/ چونیاں /اور دیگرے کچہریوں میں سرکاری اسٹام پیپر غائب ،عوام اسٹام فروشوں سے بلیک میں مہنگے داموں اسٹام پیپرخریدنے پر مجبور،ضلعی وتحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی کاکردارادا کررہی ہے

قصور ۔۔چونیاں اور دیگرے کچہریوں میں عرصہ دراز سے 50 اور 100 والا اسٹام پیپر نایاب ہوگیاہے محکمہ خزانہ اپنے چند اسٹام فروش کو 50 اور 100 والا اسٹام دیتے ھے پھر وہ اسٹام فروش 50 والا اسٹام150روپے سے 200 روپے تک بلیک میں فروخت کرتے ہیں اسی طرح اسٹام فروش 200 والا اسٹام 300روپے سے350روپےمیں فروخت کررہے ہیں جو کہ خلاف قانون اور سرکاری ریٹ سے زیادہ ہے

ضلع قصور کی تمام کچہریوں میں اسٹام مہنگے اور بلیک میں فروخت کا دھندہ عروج پر ہے متعددبارانتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگرے اس سارے کام سے بے خبر ہیں جس سے سب سے زیادہ پریشانی غریب سٹوڈنٹس اور ان ک ماں باپ کو ہے اس کے علاوہ 50 اور 100 کا اسٹام نہ ملنے سے قصور کی عوام کافی پریشان ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں