سانحہ ساہیوال ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس، سی ٹی ڈی نے ایسا اعتراف کر لیا کہ سن کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاہور:ساہیوال میںسی ٹی ڈی کے ” ریمنڈ ڈیوس“ نے ہنستا بستا خاندان اجاڑ کر رکھ دیاہے جبکہ تین معصوم بچے زندہ بچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی 13 سالہ بڑی بہن زندگی کی بازی ہار گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے اور واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ 16 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

اس معاملے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران انتہائی اہم ترین انکشاف ہوا ہے ۔ نجی ٹی وی سماءنیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے دوران اجلاس اعتراف کیا ہے کہ کمزور انفارمیشن کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا ۔

ضرور پڑھیں   روپے کی قدر میں مزید کمی؛ ڈالر 128 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا

نجی ٹی وی کاکہنا تھا کہ اجلاس میں اطلاع دینے والے مخبر سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اس پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ذاتی دشمنی کے پہلو کو بھی نظر اندا نہیں کیا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈرائیور ذیشان سے متعلق بھی واضح معلومات نہیں مل سکی ہیں۔