شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ، ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

شکر گڑھ : شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر میکے سے سسرال جانے والی شادی شدہ خاتون کو تین ملزمان نے اغوا کر لیا۔ملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو ماہ قبل کا ہے۔جب ملزمان نے شکر گڑھ تھانہ کوٹ نیناں کی حدود ٹرپئی کی خاتون کو گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔بتایا گیا کہ خاتون کی 10 سال قبل چک بھرائیاں میں شادی ہوئی ،2 ماہ قبل وہ والدین سے مل کر میکے سے چک بھرائیاں اپنے سسرال جا رہی تھی کہ راستے میں 3 اوباش نوجوانوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اوباش نے وہیں پر گندم کے کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر دو نوجوانوں نے قریبی باغ میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بھی بنائیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے زیادتی کی اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتے رہے ،شادی شدہ تھی عزت کے مارے چپ رہی ، ملزمان پیسوں اور بار بار ملنے کا تقاضا کرتے تھے ، نہ ماننے پر ویڈیوز وائرل کردیں ۔

خاتون نے وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دو ملزمان عامر اور وحید کو گرفتار کر لیا ہے۔ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ظفروال کے محلہ مصطفی آباد کی رہائشی 36 سالہ سمیرا بی بی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔نامعلوم افراد نے مبینہ زیادتی سے قبل خاتون کو نیند سے اٹھا کراس کی گردن میں سوئی چبھو ئی گئی، سوئی کے چبھنے بعد خاتون پر غنودگی طاری ہوگئی، غنودی کی حالت میں خاتون کو مبینہ طور پر زدیاتی کا نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں