بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

بھوبنیشور: بیلجیئم فائنل میں ہالینڈکو پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارتی شہر بھوبنیشورمیں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیموں نے شرکت کی تاہم بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل مقابلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں بیلجیئم اور ہالینڈ کا مقابلہ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول پر برابر رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹ آﺅٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
بیلجیئم نے یہ مقابلہ 2-3 سے اپنے نام کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں8 گولز سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔