مذہبی آزادی کے منافی اقدامات، امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں چین، سعودی عرب، میانمار، اریٹیریا، ایران، شمالی کوریا، سوڈان، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں اور انہیں اس حوالے سے خاص ’ تشویش والے ممالک‘ میں شامل کیا گیا ہے۔

ہرسال پیش کی جانے والی رپورٹ کانگریس کا ایک معمول کا حصہ ہوتی ہے جس کی تفصیلات امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بتائی ہیں اور کہا ہے کہ تمام ممالک کو اس ضمن میں ایک برس تک واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’28 نومبر 2018ء کو میں نے برما، چین، اریٹیریا، ایران، جنوبی کوریا، پاکستان، سوڈان، سعودیہ عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو ان تشویش کے وجہ بننے والے ممالک میں شامل کیا تھا جو مذہبی آزادی کے قانون 1998ء کے تحت اس ضمن میں باضابطہ اور مسلسل خلاف ورزی کے شکار ہورہے ہیں۔‘